اینٹی کرپشن کا چھاپہ۔ محکمہ صحت کا ملازم رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کر محکمہ صحت کے ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا’ اس کے خلاف رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ شہری اکرم کی جانب سے اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ محکمہ صحت کے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر صدام کی آشیرباد پر نائب قاصد احسن ندیم کلینک پر آ کر رشوت طلب کرتا تھا اور پہلے بھی ڈرا دھمکا کر 45 ہزار روپے وصول کر چکا ہے اور مزید رشوت کا مطالبہ کرتا ہے جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سول جج محسن سلیم کے ہمراہ محکمہ صحت کے دفتر میں کامیاب چھاپہ مار کر محکمہ صحت کے نائب قاصد احسن ندیم کو 35ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جو کہ مبینہ طور پر ڈی ڈی ایچ او کی ایما پر مختلف ڈاکٹروں کے کلینک پر جا کر رشوت وصول کرتا تھا، تاہم اینٹی کرپشن ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم احسن ندیم کو قابو کر کے رشوت کی رقم برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں