این سی اے وائٹ بال کیمپ، نیٹ سیشن، کھلاڑیوں کا بیٹنگ

لاہور (سپورٹس نیوز) نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) وائٹ بال کیمپ میں کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن میں حصہ لیا اور بیٹنگ و بولنگ اسکلز پر کوچز کے ساتھ کام کیا۔این سی اے لاہور میں وائٹ بال کیمپ میں آج کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا کہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز سے قبل ریڈ بال کھلاڑیوں کے لیے کیمپ لگایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ کیمپ آسٹریلیا وائٹ بال سیریز کو مدنظر رکھ کر منعقد کیا گیا ہے، جاری کیمپ میں 28 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ مجموعی پروگرام میں تقریبا 36 ریڈ اور وائٹ بال کھلاڑی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں