جڑانوالہ(نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے ایوب ساہی کو ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز پروموشن بیج لگائے، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے تھانہ سٹی میں نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ او انسپکٹر ایوب ساہی کو ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے پرمووشن بیج لگائے اور امید ظاہر کی ہے کہ موصوف اپنی محکمانہ کارکردگی کو بحال رکھیں گئے اور عوام الناس کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ دلیر اور بہادر پولیس افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی پرمووٹ ہونے پر ایوب ساہی نے یقین داہانی کروائی کہ اپنی سابقہ کارکردگی کو ہر صورت بحال رکھیں گئے اور افسران بالا کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔




