ایوشمان اپنی نئی فلم پتی پتنی میں جلوہ گر ہونگے

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرا نہ اپنی نئی فلم پتی پتنی اور وہ دو کے ذریعے کلاسک کامیڈی کے سنہرے دور کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ فلم 15 مئی 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم خالصتا صورتحال پر مبنی کامیڈی ہے، جس میں ہنسی مذاق سادہ، صاف اور فطری انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ان کے مطابق یہ فلم ماضی کی ان یادگار فلموں سے متاثر ہے جن میں غلط فہمیوں اور دلچسپ حالات سے مزاح پیدا کیا جاتا تھا۔انہوں نے خاص طور پر لیجنڈری اداکار سنجیو کمار کے کام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ان کے مداح رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں