لاہور (شوبز نیوز) اداکار وسیم عباس نے شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل میرے چھوٹے بھائی ہیں، آپ نے میری غصے میں بنائی گئی 7 منٹ کی ویڈیو چلا دی لیکن بعد میں بنائی گئی ڈیڈیو نہیں چلائی جس میں، میں نے کہا کہ عمران خان کیساتھ ظلم ہو رہاہے، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، آپ کے نام کیساتھ سید لگا ہے اور آپ گالیاں دے رہے ہیں ۔اداکار وسیم عباس نے کہا کہ میں نے کوئی ویڈیو نہیں بنانی تھی، لیکن آپ مجبور کردیتے ہیں تو کیا کریں، میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ، میں ایک اداکار ہوں، پچھلے 40 برس سے زائد انڈسٹری میں ہوں، ایک اداکار کی حیثیت سے ہی دنیا سے جاوں گا، سیاست سے میرا کوئی دور دور تک تعلق نہیں مجھے اس میں نہ گھسیٹیں، نہ میری کوئی سیاسی جماعت ہے اور نہ ہی میری اتنی اوقات ہے کہ میں بنا سکوں، سیاست پر اگر دو لفظ بول دیئے جائیں تواس میں کوئی گناہ نہیں ہے ، آپ بھی بولتے ہیں، جو ویڈیو آپ لگا رہے ہیں جس پر آپ پھر گالیاں دے رہے ہیں، تو وہ ویڈیو ہے جس میں ، میں نے کہا تھا کہ آپ کے نام کیساتھ سید لگا ہوتاہے اور آپ گندی گالیاں دے رہے ہوتے ہیں، شہباز گل میرے لیے بہت محترم چھوٹے بھائی ہیں۔




