لاہور (شوبز نیوز) ان دنوں دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی بائیوپک مائیکل خبروں میں ہے جس میں کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی زندگی کے نشیب و فراز کو عکس بند کیا گیا ہے ۔شہرت یافتہ فنکار مائیکل جیکسن کے پاکستان میں بھی فین کم نہیں، ایسی ہی ان کی ایک فین اداکارہ نمرہ شاہد بھی ہیں ۔نجی ٹی وی پرحال ہی میں اختتام پذیر ہونیوالے ڈرامے ایک اور پاکیزہ میں نور بھری کا کردار کرنیوالی اداکارہ نمرہ شاہد نے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلم کا تذکرہ کیا ہے ۔




