ایکسپائر فوڈ آئٹم کی تاریخ بدل کر مارکیٹ میں فروخت کرنیوالا گودام پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا ڈی گرائونڈ میں گودام میں چھاپہ’ ایکسپائر امپورٹڈ آئٹم کی تاریخ بدل کر مارکیٹ میں فروخت کرنیوالا گودام پکڑا گیا، 2ہزار سے زائد ایکسپائر اشیاء برآمد’ سفیان ٹریڈرز کے مالک محمد سفیان’ منیجر یاسر اور اہلکار نبیل کو گرفتار کر لیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر حافظ محمد رمیض نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی گرائونڈ میں الحرم ہوٹل کے قریب سفیان ٹریڈرز کا معائنہ کیا۔ امپورٹڈ فوڈ آئٹم سلطان کریمز’ مسٹر کوکوفروٹ ڈرنک’ فروٹ فل مینگو ڈرنک’ رانیہ فروٹ ڈرنک’ فروٹی برسٹ’ مسٹر پوٹیٹو چپس’ مائکو’ مالٹ ڈرنک وغیرہ جو کہ دو سے تین سال کی ایکسپائر ہو چکی تھیں اور ان کی ایکسپائر ڈیٹ کو تبدیل کر کے مارکیٹ بلکہ مشہور مارٹ’ سپر سٹورز کو سپلائی کیا جاتا تھا۔ گودام میں جگہ جگہ چوہوں کا فضلہ پڑا ہوا تھا اور فوڈ آئٹم میں چوہوں کے کاٹنے کے واضح نشانات پائے گئے جو کہ کنزیومر کو مختلف بیماریوں طاعون وغیرہ میں مبتلا کر سکتے تھے۔ جس پر نعمان ٹریڈرز کے مالک سفیان’ منیجر اور ملازم کو حراست میں لیکر تھانہ پیپلزکالونی میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں