ایک فلم کے بننے سے سینکڑوں لوگوں کو روزگار ملتا ہے’ سائرہ نسیم

لاہور( شوبز نیوز)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کی بحالی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، موسیقی سمیت درجنوں شعبے ملتے ہیں تو فلم انڈسٹری بنتی ہے اور ایک فلم کے بننے سے سینکڑوں لوگوں کا روزگار ملتا ہے فلم انڈسٹری سے وابستہ سینئر لوگوں کی جانب سے دوبارہ متحرک ہونے کی اطلاعات حوصلہ افزاء ہیں ، اگر یہ لوگ اپنا کردار اد اکریں تو پاکستان کی فلم انڈسٹری کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ ملک کے حالات اور انڈسٹری کے زوال کی وجہ سے موسیقی کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں