ایک ووٹ کی برتری سے رانا فقیر حسین صدر منتخب

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)انجمن تاجران گول بھوانہ بازار کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے چنائو کے لئے گزشتہ روز کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ایم پی اے میاں طاہر جمیل اور انجمن تاجران بھوانہ بازار کے صدر حافظ یحییٰ طارق کا حمایت یافتہ پینل کامیاب ہوگیا۔اس پینل کے صدر کے امیدوار رانا فقیر حسین صرف ایک ووٹ کی برتری لے کر صدر منتخب ہو گئے۔ رانا فقیر حسین نے 47ووٹ لئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار نویدکمبوہ کو 46ووٹ پڑے۔ اسی طرح میاں طاہر جمیل اور حافظ یحییٰ طارق کے حمایت یافتہ حاجی مختار احمد 40ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران گول بھوانہ بازار منتخب ہو گئے اور ان کے مخالف امیدوار غلام رسول جیلانی 44ووٹ حاصل کر سکے۔ الیکشن کے بعد رانا فقیر حسین نو منتخب صدر اور حاجی مختار احمد نو منتخب جنرل سیکرٹری کے حامیوں نے بھرپور جشن منایا’ ایم پی اے میاں طاہر جمیل کا گول بھوانہ بازار پہنچنے پر ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیاگیا بھنگڑے ڈالے گئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یعنی 26اگست کو انجمن تاجران بھوانہ با زار کے الیکشن میں ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے حمایت یافتہ حافظ یحییٰ طارق ایک زبردست مقابلے کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے اور انہی کے گروپ کے محمد امین جنرل سیکرٹری بنے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں