ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 1کروڑ80لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی(بیوروچیف) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر کے اضافے سے15ارب 9 کروڑ 76لاکھ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یوایای ڈپازٹس ادائیگی کے بعد 17اپریل تک زرمبادلہ ذخائر 10.4کروڑ ڈالر بڑھے، اسی طرح ملکی زرمبادلہ ذخائر17اپریل کو 20 ارب 62کروڑ28لاکھ ڈالررہے۔اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5ارب 53کروڑ 9لاکھ ڈالر موجود ہیں، اس طرح 17 اپریل کو ختم ہو نے والے ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20 ار ب 62کروڑ 85لاکھ ڈالر ہوگئے۔دوسری جانب اس ہفتے سعودی عرب نے ایک ارب ڈالرجمع کرائے اور اس ہفتے یواے ای کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی، یہ اعداد آئندہ ہفتے کے ڈپازٹس میں شامل ہونگے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ارب 36 کروڑ ڈالربڑھے، کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے،اندازے ہیں کہ عیدترسیلات سے ذخائربڑھیں گے جب کہ حج پر جانے والے اپنے خرچ کا زرمبادلہ لیکربھی جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں