آئیووا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں واقعی ایسا ایک خاندان موجود ہے جس کی5نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے فریڈ ہارلو اور ان کے خاندان کا نام عالمی ریکارڈ کا حصہ بنایا ہے۔فریڈ ہارلو کی پیدائش 14 ستمبر 1972 کو ہوئی تھی جو کہ ان کے نانا اور والدہ کی تاریخ پیدائش بھی ہے۔ ان کے نانا ویبر 14 ستمبر 1907 جبکہ والدہ ایڈی 14 ستمبر 1949 کو پیدا ہوئی تھیں۔فریڈ ہارلو کی بیٹی ایما بیل اور ان کے نواسے کی تاریخ پیدائش بھی 14 ستمبر ہے، البتہ ایما بیل کی پیدائش کا سال 1997 جبکہ آرتھر کا 2025 ہے۔فریڈ ہارلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تحفہ ہے، یہ واقعی ایک بہت منفرد تحفہ ہے، ہم ہمیشہ سوچتے تھے کہ یہ بہت عجیب ہے مگر ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ کسی قسم کا ریکارڈ ہے۔ایما بیل نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کا آفیشل سرٹیفکیٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔اس خاندان کے مطابق ایک اور پہلو اس تاریخ کو مزید خاص بنا دیتا ہے۔ ایما بیل نے بتایا کہ اس کا آغاز ویبر سے ہوا، تو پہلے لڑکا، پھر لڑکی، پھر لڑکا، لڑکی اور اب لڑکا، یہ سلسلہ ترتیب سے چل رہا ہے۔




