فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیف سٹی پروگرام کے تحت ”ای چالان” شروع ہونے سے ٹریفک وائلیشن میں کمی آنا شروع ہو گئی، شہری بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے لگے۔ تفصیل کے مطابق سیف سٹی پروگرام کے تحت فیصل آباد میں ”ای چالان” کا سلسلہ شروع کر دیا۔ پہلا چالان کینال روڈ پر اوورسپیڈ پر کیا گیا۔ تاہم شہریوں میں آگاہی آنے سے کار ڈرائیورز نے دوران سفر سیٹ بیلٹ’ موٹرسائیکل سواروں نے ہیلمٹ کا استعمال بھی شروع کر دیا جبکہ ٹریفک سگنلز’ لائن اور لین سمیت دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا شروع کر دیا۔ جسکی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا بہائو بھی بہتر ہونے لگا۔ شہریوں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے سے ٹریفک حادثات میں بھی نمایاں کمی ہو گی۔




