اے سی ساہیوال کا پی اے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ساہیوال ( بیورو چیف) ساہیوال میں اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد کے پی اے کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ساہیوال: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوا ل نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ٹریپ ریڈ کیا۔ یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات اور ریجنل ڈائریکٹر بشارت نبی کی ہدایات پر کی گئی، جس کی قیادت سرکل آفیسر ارشد زمان وٹو نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی۔کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال ماہم واحد کے پرسنل اسسٹنٹ صابر شاہ کو ایک شہری سے 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ موقع سے نشان زدہ کرنسی نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کے دفتر میں مبینہ طور پر کرپشن کا سلسلہ جاری ہے اور دیگر عملے پر بھی رشوت لینے کے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر رشوت کے کام کروانا مشکل ہو چکا ہے۔عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افسران کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سرکاری دفاتر میں شفافیت کو یقینی بنایا جا ئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں