اے سی شاہکوٹ اقرا ناصر تبدیل

صفدرآباد(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ اقرا ناصر تبدیل ،ان کی جگہ ثاقب عدنان نے لے لی۔اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ اقرا ناصر کو ٹرانسفر کر کے احمد پور شرقیہ بہاول پور بھیج دیا گیا ہے،نئے اسسٹنٹ کمشنر ثاقب عدنان آگئے انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔نئے اے سی شاہ کوٹ ثاقب عدنان نے کہا ہے کہ وہ شہر کی ترقی ،بہتری کے لئے عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے ،شہر کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد دفتر کے ملازمین سے تعار ف کیا ا ور معززین شہر سے بھی ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں