لندن (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایم سی سی کی جانب سے اعلان کردہ تبدیلیوں کے بعد بائونڈری کیچز کے لیے نیا اصول متعارف کروانے کی تیاری کرلی۔آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے مختلف ایڈیشنز میں بنی ہاپ کیچز مائیکل نیسر، ٹام بینٹن اور میٹ رینشا نے لیے تھے۔ بائونڈری کے قریب ایک کیچ پکڑتے ہوئے نیسر نے گیند کو پکڑا لیکن وہ بائونڈری کراس کر گئے ۔




