بااثر افراد کا محنت کش کے بیٹے کو برہنہ کرکے بہیمانہ تشدد،ویڈیو بناتے رہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ136ر۔ب میں بااثر افراد کا محنت کش کے 14سالہ لڑکے کو برہنہ کر کے تشدد، بارشی پانی میں ڈبکیاں لگواتے ہوئے ویوڈیو بناتے رہے، حالت غیر ہونے پر سیم نہر کے قریب ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے، تفصیل کے مطابق حافظ آباد کے رہائشی رائے فدا حسین نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 136ر۔ب سسرال آیا ہوا تھا کہ اس کا 13سالہ بیٹا حسن فدا اپنے کزن ابو زر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ڈیرہ پر جا رہے تھے کہ جب وہ ابرار چیمہ کی حویلی کے قریب پہنچے تو با اثرملزمان افضال چیمہ نے اپنے ساتھیوں احسان وغیرہ کے ہمراہ روک لیا، مزاحمت کرنے پر گن پوائنٹ پر حسن فدا کے کپڑے اتروا کر برہنہ کر کے تشدد کیا اور قریب جمع بارشی پانی میں ڈبکیاں لگاتے ہوئے ویڈیوویڈیو بناتے رہے اور حالت غیر ہونے پر سیم نہر کے قریب ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے،اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر مضروب کوتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا ۔تاہم ساہیانوالہ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں