بابا سندر سرکار کے عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)حضرت بابا سندر سرکار کا 51ویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں جو کہ 12-11-10اپریل تک جاری رہیں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو عقیدت مندوں کی بھی ایک بڑی تعدادبھی اس میں شرکت کرتی ہے اس سال بھی انکے51ویں عرس کا آغاز سائیں اعظم علی سندر کی سر پرستی میں ہوا عرس کی تقریبات میں چادر پوشی محفل نعت اور محفل سماع شامل ہیں اور شہر اور گردونواح سے عقیدت مند بڑی تعداد میں پیدل سفر کر کے چادریں چڑھانے آتے ہیں دربارکی طرف جانے والے راستے پرمختلف قسم کی دوکانیں سجی ہوئی تھیں اس موقع پر ممبر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی اور صدر آل پاکستان با لمیک ہندو پنچایت سرپنچ برگٹ ہیرا لال رانا کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری برادری کی ایک بڑی تعداد حضرت بابا سندر سرکار کے گزشتہ 50 سے زائد سالوں سے عقیدت مندوں میں شامل ہے ہرسال ان کے عرس کے موقع پر بھرپور طریقے سے شرکت کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں