لاہور (بیورو چیف) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ اسلامی مقدس آثار (تبرکات)کا تحفظ، فروغ اور آئندہ نسلوں تک موثر منتقلی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ان مقدس آثار میں قرآن مجید کی نایاب نسخے، اسلامی خطاطی کے شاہکار، مقدس تاریخی اشیاء اور قیمتی ثقافتی ورثہ شامل ہیں، جو جدید معیارات کے مطابق محفوظ اور پیش کیے جا رہے ہیں،مفکرِ پاکستان، علامہ محمد اقبال کی فکری میراث اور شاعرانہ فلسفہ آج بھی اتحاد، خودی اور ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔




