بارشی پانی میں ڈوب کر لڑکا جاں بحق

گوجرانوالہ(نامہ نگار)گوجرانوالہ میں لڑکا انڈر پاس میں جمع پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر واٹر ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر کامونکی انڈر پاس میں جمع پانی میں سرچ آپریشن شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد غوطہ خوروں نے لڑکے کی لاش نہر سے نکال لی۔ریسکیو حکام کیمطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 14 سالہ محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں