بارش سے مزید 2مکانوں کی چھتیں گرگئیں،2بھائیوں سمیت3بچے جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بارش کے باعث مزید 2گھروں کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر2بھائیوں سمیت 3بچے جاں بحق ہو گئے’ 4افراد زخمی’ ریسکیو1122 نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر کے زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق علامہ اقبال کالونی جی بلاک کے رہائشی خالد کے گھر میں بالائی منزل پر ٹی آر گارڈر سے کمرہ تعمیر کیا ہوا تھا۔ جس میں 50سالہ خالد’ اسکی 50سالہ اہلیہ فرحانہ’ 12سالہ شانزہ’ 17سالہ محمد بن خالد اور 11مصیب بن حسین سو رہے تھے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے اچانک کمرہ کی چھت زمین بوس ہو گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا تودونوں بھائی 17سالہ محمد بن خالد اور 11 سالہ مصیب بن حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے تھے جبکہ میاں بیوی اور بچی کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ تحصیل تاندلیانوالہ سے سمندری روڈ پر 392گ ب میں بارش کے باعث اصغر علی کے گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر اصغر علی اور اس کا دو سالہ پوتا علی محسن بری طرح زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122 نے مضروبان کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تو 2سالہ علی محسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ریسکیو1122 نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں