بالی ووڈ سے دور ہو کر حقیقی زندگی کو سمجھنا چاہتی تھی، کنگنا رناوت

نئی دہلی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میں نے حقیقی زندگی اور عام لوگوں کے مسائل کو سمجھنے کیلئے خود کو بالی ووڈ کی دنیا سے کسی حد تک دور رکھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ اکثر ایک محدود دنیا میں رہنے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ زمینی حقائق سے دور ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے دائرے میں رہتے ہیں جہاں حقیقت سے فاصلہ پیدا ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں