فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ 8 فروری کو سٹریٹ موومنٹ کی ناکامی کے بعد اب بانی کی رہائی کے لیے آنکھ کارڈ کا کھیل شروع کیاگیاہے پہلے ٹا نگ پر اوراب آ نکھ پرسیاست کی جارہی ہے ۔ مگراس میں بھی ناکا می ہوگی ڈاکٹرزکے مطابق بانی کی آ نکھ کا فی بہترہے۔ڈیل اورڈھیل کی افواہیں پھیلانے والے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ایک قومی مجرم اور فسادکے بانی کو صرف عدالت سے رہائی ملے گی-انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے پونے چارسالہ اقتدار اورموجودہ حکومت کی2سالہ کارکرردگی کاموازنہ عوام نے خودکرناہے وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر غریب عوام کو ہرسطح پر مشکلات سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں




