بانیPTIملک اور قوم کیلئے ضروری نہیں ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے جشن آزادی اور معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں بھارتی طیاروں کو گرانے اور دشمن کی تنصیبات کو تباہ بھی کرنیوالے پاک فوج کے جوانوں کوخراجِ تحسین پیش کرنے کی ضرورت تھی مگرپی ٹی آئی نے چند درجن لوگوں کو اپنے بانی کی رہائی کے لیے نکال کر ثابت کیاہے کہ اسے پاکستان افواج اورجان قربانی کرنے والے شہدا سے بھی کوئی دلچسپی نہیں- ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی ملک اورقوم کے لیے کوئی ضروری نہیں سازش کے تحت اقتدارمیں آ نے کے بعد قوم نے اس کے کرداراور حکومتی کارکرردگی دیکھ لی ہے-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی عوام کی مشکلات کم کردی ہیں-پی ٹی آئی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی بجائے بھی قومی مجرم کا دن مناتی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں