باپ بننے کا احساس بے مثال ہے، فرحان سعید

لاہور (شوبز نیوز) نامور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ باپ بننے کا احساس بے مثال ہے۔نئی فلم شمشیر کے ٹریلر لانچ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے کہا کہ آج کل میں اپنی بیٹی کو بہت یاد کر رہا ہوں، باپ بننے کا احساس بہت خوبصورت ہے، ہم اپنی بیٹی کو پیار سے آرا کہتے ہیں، اس نے حال ہی میں مجھے بابا کہنا شروع کیا ہے جو میرے لئے بہت خاص لمحہ تھا، وہ اتنی پیاری ہے کہ اس پر سختی کرنا ممکن ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں سخت والدین نہیں ہیں، میں آرا کو بہت لاڈ کرتا ہوں اور عروہ تو سب کچھ سنبھالتی ہے، میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے عروہ جیسی بیوی اور اتنی شفیق ماں ملی۔فرحان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی بیٹی کیلئے ایک گانا بنانے کا سوچ رہے ہیں، مجھے حال ہی میں معلوم ہوا کہ آرا گھر پر میری گٹار بجا رہی تھی اور مجھے یاد کر رہی تھی، یہ جان کر دل بہت خوش ہوا، میں اس کیلئے گانا ضرور بناں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں