باپ کو قتل کرنیوالا بدبخت بیٹا گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ تھانہ بلوچنی پولیس نے جائیداد کے تنازعہ پر باپ کو قتل کرنیوالے قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق 3 دن قبل تھانہ بلوچنی کی حدود میں جائیداد کی تقسیم کے تنازعہ پر گلزار نے فائرنگ کرکے اپنے باپ سرور کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ بلوچنی میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا قتل کی لرزہ واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد نے ایس پی ٹائون اختر وینس سے رپورٹ طلب کی اور باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کی فوری گرفتاری کے احکاماتِ جاری کئے ایس پی ٹائون اختر وینس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بلوچنی محسن عباس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے باپ کے قتل میں ملوث قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی پولیس تھانہ بلوچنی نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں