فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) با اثر افراد نے معمولی جھگڑے پر نوجوان کو محبوس بنا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہل محلہ نے بڑی مشکل سے جان بخشی کروائی، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان زاہد وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق237ر ب کے ریاض عبدالرحمن نے بتایا کہ وہ دودھ لینے احسان باری کے ڈیرہ کی طرف جا رہا تھا کہ ملزمان زاہد محمود وغیرہ نے اس کو پکڑ لیا کمرہ میں محبوس بنا کر بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے رہے، سر میں پسٹل کا بٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا ۔لواحقین اور اہل محلہ نے بڑی مشکل سے جان بخشی کروائی ، پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




