بجلی بلوں میں بے جا ٹیکسز ختم کئے جائیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران کچہری بازار کے صدر خالد جٹ نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں شامل تمام تر بے جا ٹیکسز ختم کر کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ تاجر برادری وزیراعظم کی جانب سے بجلی نرخوں میں کمی کا خیر مقدم کرتی ہے مگر ہر دکاندار صارف کے بل میں ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز سمیت دیگر بے جا ٹیکسز کی بھرمار کے باعث لوگوں کیلئے بلوں کی ادائیگی مشکل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں