بجلی بلوں میں سلیب ٹیرف کا طریقہ کار چیلنج

لاہور (بیوروچیف) بجلی بلوں میں سلیب ٹیرف کا طریقہ کار چیلنج، لاہور ہائیکورٹ نے نیپرا سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں سلیب ٹیرف ریٹ بڑھانے کے طریقہ کار کو چیلنج کرتے ہوئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔جسٹس خالد اسحاق نے سائلہ خاتون اشبا کامران کی درخوا ست پر سماعت کی۔ درخواست میں نیپرا سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا کہ بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کا نفاذ نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ آئین اور متعلقہ قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں