بجلی بلوں میں ماہانہ5سے1ہزار روپیہ اضافہ سراسر ظلم و زیادتی کے مترادف

جڑانوالہ ( نامہ نگار)بجلی بلوں میں ماہانہ میٹر کرایہ کی مد میں صارفین پر ڈالا جانیوالا اضافی بوجھ کو فی الفور ختم کیا جائے،صارف کی ذاتی ملکیت بجلی کے میٹر کا ماہانہ کرایہ وصول کرنا سراسر ظلم و زیادتی کے زمرے میں آتا ہے،بجلی بلوں میں بے تحاشا ظالمانہ ٹیکسز کی وصولی نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کی پہلے ہی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔عوامی حلقوں کا وزیر اعظم پاکستان و دیگر ارباب اختیار سے بجلی میٹر کا ماہانہ کرایہ وصولی کو ختم کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں شامل ظالمانہ ٹیکسز کی بھرمار کے بعد اب حکومت کی جانب سے بجلی میٹر کرایہ کی مد میں صارفین سے 5 سو سے 1 ہزار روپے تک ماہانہ فکس چارجرز وصول کرنے کے اقدام پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پہلے ہی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ایک طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور گیس کے بلوں اضافہ نے عوام الناس کی مالی مشکلات کو بڑھا دیا ہے تو دوسری جانب مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر اب حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں میٹر کرایہ کے نام سے فی صارف 5 سو سے 1 ہزار روپے تک ماہانہ کرایہ کی مد میں فکس چارجرز وصول کرنا صارفین کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی بجلی بلوں میں لگائے گئے ظالمانہ بے تحاشا ٹیکسز کی مد میں ماہانہ اربوں روپے کی وصولیاں کر رہی ہے ایسے حالات میں صارف کے ذاتی ملکیت بجلی کے میٹر کا کرایہ وصول کرنا سراسر ظلم و زیادتی ہے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پہلے ہی بجلی گیس کے بل ادا نہیں کر پا رہی ہے اور انتہائی مشکل حالات میں گزر بسر کر رہے ہیں بجلی گیس کے بلوں کی ادائیگیوں کے بعد بچوں کے تعلیمی اخراجات میں اضافے نے بھی والدین کو شدید پریشانی کا شکار بنا دیا ہے اوپر سے صارفین پر بجلی میٹر کے ماہانہ کرایہ کی مد میں فکس چارجرز وصول کرنے کے اقدامات نے انکے گھریلو بجٹ کو متاثر کر دیا ہے مزدور ڈیہاری دار طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس چکا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی میٹر کے ماہانہ کرایہ کی مد میں فکس چارجرز کے نام پر اربوں روپے وصول کرنا عوام دشمن پالیسیوں کو عیاں کر رہا ہے عوامی حلقوں اور صارفین نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف و دیگر ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بلوں میں میٹر کرایہ کی مد میں ماہانہ فکس چارجرز وصول کرنے کے اقدام کو فی الفور ختم کرکے ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ حقیقی معنوں میں عوام حکومتی ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں