فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے باعث2اگست کوصبح سات سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی تاندلیانوالہ گرڈسٹیشن کے پنڈی شیخ موسی ، جھامرہ ، تاندلیانوالہ سٹی، طیبہ ٹائون ، بیسٹ چپ بورڈ فیڈر3اگست کوصبح آٹھ سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے منگوآنہ، بھوآنہ، خانوآنہ، عنایت علی شاہ، غازی فیڈربجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔




