2سالہ بچی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) رقم کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا،وقوعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر 128 گ ب میں رقم کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص مظفر ولد نذیر احمد کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ہونیوالے شخص کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق مضروب کی حالت تسلی بخش ہے پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دریں ثناء ۔جڑانوالہ(نامہ نگار) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لینے آئی ماں کی 2سالہ بچی ٹریکر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی پولیس تھانہ بچیانہ نے بچی کی لاش کو تحویل میں لیکر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے, تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 586گ ب یوسف کی اہلیہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم لینے گئی تو وہاں سے گزرنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر اسکی 2 سالہ بچی عائشہ دختر یوسف موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی افسوسناک واقعہ نے علاقے کی فضا سوگوار کر دی جبکہ حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس تھانہ بچیانہ نے بچی کی لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں