اسلام آباد(بیوروچیف) بجلی صارفین کے لیے بری خبر، اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 11پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافے کی رقم کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اکتوبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت صار فین پر 19ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا، نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین پر ایک روپے 11پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔




