اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 19پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست نیپرامیں دائرکردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے اگست2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے،نیپرانے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر29ستمبرکوسماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنزکے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق ملک بھرکی طرح کے الیکڑک پر بھی ہو گا، اکتوبرکے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کیے جانے کا امکان ہے۔ نیپرا نے گذشتہ ہفتے کے الیکٹرک کے لیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اس وقت کے ای صارفین کو2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں2روپے57پیسے کمی کاریلیف مل رہا ہے، باقی صارفین کے لیے جولائی کی ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے79پیسے کی کمی کی گئی، ڈسکوزصارفین کوجولائی کی ایڈجسٹمنٹ کاریلیف رواں ماہ کے بلوں میں مل رہاہے۔




