بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی جانب ایک اور قدم اٹھا دیا ہے، جس کے تحت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 26پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں جمع کروائی گئی، جس پر نیپرا نے سماعت مقرر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس درخواست پر 28اپریل کو سماعت ہوگی، جس کے دوران یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے یا نہیں۔اگر اضافہ منظور کر لیا گیا تو اس کا اطلاق مئی کے بلوں میں ہوگا، جبکہ صارفین سے مارچ میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر اضافی رقم وصول کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں