فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے ملک بھر میں بجلی و گیس کی طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت کا شکارہو گئے ہیں بجلی بندش کیساتھ گیس پانی انٹر نیٹ سروس میں رکاوٹ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے غیر لوڈشئڈنگ عروج پر پہنچ گئی صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ شام ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے شہری علاقوں میں8 سے 10اور دیہاتی علاقوں میںبجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 14 ،14 گھنٹے تک پھیلا دیا گیا ہے ملک بھر کے ڈیموں سے صوبوں کی طرف پانی کااخراج کم ہونے سے کسان اور بجلی کی بندش کے باعث عوام کو روزگار فراہم کرنیوالی انڈسٹری بری طرح متاثرہو رہی ہے انہو ںنے کہا کہ ایک طر ف حکومت نے رات8 بجے بازاروتمام مارکیٹیں بند کرنیکی پابندی عائد کارکھی ہے دوسری طرف ہر ایک گھنٹے بعد بجلی جانے اور گھنٹے بعد بجلی آنے کی روٹین سے نہ صرف تاجروں کیلئے کاروبار چلانا مشکل ہو چکا ہے بلکہ صبح وشام کے اوقات جو کھانا پکانے کیلئے اہم سمجھے جاتے ہیں گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو خواتین سخت اذیت کا شکار ہیں۔




