بجلی چوری کرنیوالے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)فیسکو ٹاسک فورس نے بجلی چوری کر نے والے چار افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔فیسکو اہلکاروں کواطلاع ملی تھی کہ اشرف کالونی کا محمد بابر ،کوہ نور کالونی کامحمد اشرف،چک نمبر426ج ب کاسجاد علی اورچک نمبر357ج ب کامحمد اویس ڈائریکٹ تاریں لگا کر اپنے بجلی میٹر وں سے بجلی چوری کر نے میں مصروف ہیں جس پر فسیکو اہلکاروں نے چھاپے مار کر ان کو بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور ان کے بجلی میٹرز اتار کر تحویل میں لے لئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں