گوجرہ(نامہ نگار)فیسکو ٹاسک فورس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر رنگے ہاتھوں بجلی چوری پکڑ لی۔ فیسکوٹاسک فور س کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر342ج ب کاعلی،چک نمبر 334 محمد حمید اورچک نمبر92ج ب کاشکیل احمد بجلی چوری کر نے میں مصروف ہیں جس پرفورس نے چھاپے مار کر ان کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کا مرتکب ہو نے پرپکڑ لیااور ان کے بجلی میٹر اتار کرتحویل میں لے لئے اور ان کے خلاف تھانہ نواں وصدر پولیس گو جرہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جنہوں نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔




