گوجرہ (نامہ نگار)فیسکو ٹاسک فورس نے ایک شخص کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ فیسکو حکا م کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 298 ج ب کا اکبر علی میٹر سے ڈا ئریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف ہے جس پر فیسکو اہلکارو ں نے چھا پہ مار کر رنگے ہاتھو ں پکڑ لیا اور تحریری طور پر تھا نہ سٹی گوجرہ کو مطلع کردیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے۔




