گوجرہ (نامہ نگار) فیسکو ٹیم نے چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں بجلی چوری پکڑ لی۔معلوم ہواہے کہ فیسکو ٹاسک فورس نے چک نمبر277ج ب کے محمدحنیف کے بجلی میٹر کی چیکنگ کی تو وہ واپڈاکی مین لائن میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر تا ہواپایا گیا ٹیم نے اس کا بجلی میٹر اتار کرقبضہ میں لے لیاور افسران کو آگاہ کر دیا ایس ڈی اوواپڈا نواں لاہور نے تھانہ نواں لاہور پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا جنہوںنے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔




