بجلی چور قانو ن کی گرفت میں آ گیا

گوجرہ ( نامہ نگار) فیسکو ٹاسک فورس نے بجلی چوری کر نے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔معلوم ہواہے کہ فیسکو ٹاسک فورس کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر245گ ب کاشفیق اپنے بجلی میٹرسے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف ہے جس پر فورس نے چھاپہ مار کر اس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیااور اس کابجلی میٹر اتار کر تحویل میں لے لیااور صدرپولیس گوجرہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جنہوں نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں