بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ‘معصوم بچے راتیں جاگنے پر مجبور

جڑانوالہ(نامہ نگار) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے پی ہر ایک گھنٹے بعد بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث معصوم بچے راتیں جاگنے پر مجبور،رہی سہی کسر مچھروں کی بہتات نے نکال دی، عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب و دیگر اربا ب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا بھڑکس نکال دیا ہے ایک طرف دن کے اوقات میں بجلی کی بندش کے باعث تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے کاروبار نہ ہونے سے تاجر برادری ذہنی اذیت کا شکار ہو چکی ہے تو دوسری جانب رات کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین بندش سے معصوم بچے اور معمر افراد راتیں جاگنے پر مجبور ہو چکے ہیں گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین بندش کے باعث سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں داخل مریض بھی بلبلا اٹھے ہیں جبکہ نماز کے اوقات میں مساجد اور گھروں میں پانی کی سہولت بھی نایاب ہو جاتی ہے جبکہ رہی سہی کسر مچھروں کی بہتات نے نکال دی ہے جڑانوالہ میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین بندش پر بچے بوڑھے اور معمر خواتین جھولیاں اٹھا کر فیسکو کو بددعائیں دینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے جاری بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش نے عوام کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وفاقی وزیر پانی و بجلی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فیسکو کی جانب سے جاری بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں