بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر عام میٹرز کی خریداری پر پابندی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزارتِ پاور ڈویژن نے فیسکو سمیت تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر عام میٹرز کی خریداری پر پابندی عائد کرتے ہوئے فوری طور پر خریداری کا عمل معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ترجمان کے مطابق تمام کمپنیوں کو اے ایم آئی (اسمارٹ) میٹرز کی خریداری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اسمارٹ میٹرز کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔میٹرز کی خریداری نہ ہونے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔چیئرمین بورڈ سے بھی جواب مانگا گیا ہے کہ اب تک میٹرز کی خریداری کیوں نہیں کی گئی۔وزارت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جولائی 2024سے تمام کمپنیوں کو جدید اے ایم آئی سسٹم پر منتقل ہونا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں