بجلی کے بھاری بل آنے پر صفدرآباد کے شہریوں کا شدید احتجاج

صفدرآباد(نامہ نگار)واپڈانیپرا نے عوام پر فکسڈ چارجزمیٹر رینٹ کے نام سے ایک اور بھاری بم گرا دیا جس سے شائد عوام کی بہت بڑی تعداد مینٹلی پستی کا شکار ہو جائے گی جس کا دنیا بھر میں کوئی علاج نہیںہے۔ڈیلی بزنس رپورٹ کو صفدرآباد کے لوگوں نے بتایا کہ وہ ایک عرصے سے واپڈا کو بھاری بل ادا کر رہے ہیں،بجلی کی قیمت اگر سو روپے ہوتی ہے تو بل ایک ہزار کا آجاتا ہے ،ٹیکسوں پر ٹیکس عوام دے رہے ہیںاور عیاشی پر عیاشی بیورو کریسی اور واپڈا کے ملازمین کرتے ہیں۔یہ ظلم کی انتہا ہے،حد یہ ہے کہ اس وقت ملک میں عوامی حکومت ہے اور اسے عوام کی زندگیوںکی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔اب نیپرا نے یہ ظلم کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں بجلی کے صرف شدہ یونٹس کی قیمت کی بجائے کلو واٹ کی بنیاد پر فکسڈ چارجز یا میٹر رینٹ کے نام سے چار سو روپے ڈال دیئے ہیں جو کہ عوام پر بڑا بوجھ ہے یعنی اگر کسی گھریلو میٹر کے صارف نے دو کلو واٹ بجلی کا لوڈ رکھتے ہوئے بجلی کا ستعمال کیا ہے تو اسے چار سو روپے ماہانہ اضافی بل دینا ہو گا ،اگر لوڈ زیادہ کلو واٹ ہے تو پھر تقریباًاسے چار سے پانچ ہزار روپے بل میں فکسڈ چارجز ادا کرنا ہونگے۔عوام نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے اور ڈیلی بزنس رپورٹ کو اپنی داستان روتے ہوئے سنائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں