لاہور (بیوروچیف) جمعیت علمائے اسلام نے پنجاب کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو حقیقی ریلیف کے بجائے نمائشی اقدامات پر زور دیا گیا،پنجاب کا بجٹ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے کے سوا کچھ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام امیر جے یو آئی پنجاب مولانا صفی اللہ، صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔




