بجٹ میں تاجروں کی مشاورت شامل نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر و سپریم انجمن تاجران وکریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی اسلم بھلی نے نئے مالی سال کے بجٹ کو انتہائی مایوس کن قراردیکر اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مراعات یافتہ طبقہ کو نوازنے کا بجٹ ہے جس میںحکومتی اخراجات کم کرنے کی بجائے ٹیکسز کی بھر مارکی گئی ہے جو ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور سماجی افراتفری کا نیاطوفان برپا کریگا حاجی محمد اسلم بھلی نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا پہلا بجٹ ہے جس میں کاروباری برادری کی مشاورت شامل نہیں اور ملک بھر کی تاجر تنظیموںاور ایو ا نہا ئے صنعت و تجارت نے بھی یہ کہ کر اس بجٹ کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ یہ عوام دوست بجٹ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں