بجٹ میں غریب آدمی کیلئے صرف مایوسی ہے

کراچی (بیوروچیف) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین خلیل احمد تھند نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریب آدمی کے لئے صرف مایوسی ہے۔ قرض، دفاعی اور انتظامی اخراجات کے بعد عام آدمی کے لئے بجٹ میں کچھ نہیں بچتا ہے۔ جو ٹیکس نیٹ میں ہیں انہیں پر مزید ٹیکس کا بوجھ لادا جاتا ہے۔ مہنگی بجلی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ ہر بجٹ پچھلے بجٹ کا ایکشن ری پلے ہوتا ہے۔ سیاست دانوں کے پاس ملک کو بچانے کے لئے نہ کوئی پلان ہے اور نہ کوئی جذبہ۔ پاکستان کی ایک تہائی ابادی غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ ہر تیسرا بچہ اسکول نہیں جاتا ہے۔ ان بچوں کا کیا مستقبل ہے؟ سرکاری اسکول اور ہسپتال سفید ہاتھی ہیں جن پر بجٹ کس ایک قیمتی حصہ ضائع کیا جاتا ہے۔ ایک کروڑ لوگ بیروزگار پھر رہے ہیں۔ نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں