بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں7فیصد اضافہ کاامکان

اسلام آباد(بیو رو چیف) پاکستان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً7فیصد اور پنشن میں5فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم بجٹ تجاویز میں اس اضافے پر غور جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دینے کے لیے اضافی سہولتیں بھی متعارف کرا سکتی ہے۔ تاکہ بڑھتی مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ماہرین کے مطابق اگر یہ اضافہ منظور ہو جاتا ہے تو ملک بھر میں ہزاروں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو فائدہ ہو گا۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی مالی گنجائش اور مجموعی بجٹ حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں