فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکانے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں IMF کے ڈومور مطالبے کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے مہنگا ئی کے ستائے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریگی ٹیکسوں سے بھرا بجٹ عوام کو مایوس کر دیگا تاجروں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اب بس کرے عوام کے صبر کا امتحان لینے کی بجائیریلیف دینے کاوعدہ پورا کرے وزیر اعظم میاں شہبازشریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے مالی سال کے وفاقی و صوبائی بجٹ کو عوام وتاجر دوست بنانے کیلئے بجلی و گیس کے ٹیر ف میں کمی اورپورے ملک کے ہرشعبہ کیلئے یکساں ٹیرف مقرر کیاجائے، شعبہ صنعت و تجارت کیلئے آسانیاں پیدا کرنے اورتاجروں کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے انکی طرف سے دی جانے والی تجاویز کوبجٹ کا حصہ بنایا جائے خواجہ شاہد رزاق سکانے کہا کہ ملک کی ایک تہائی سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کر رہی ہے ریلیف دینے کی بجائے ان پر مزید بوجھ ڈالا گیا تو وہ اسے برداشت نہیں کر سکیں گے کوشش کی جانی چاہئے کہ ٹیکسوں کے نفاذ میں غریب و کم آمدنی والے طبقے کا مفاد ملحوظ رکھا جائے۔




