بخشی خانہ میں منشیات سپلائی کیلئے آنے والاملز م گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیشن کورٹ بخشی خانہ میں منشیات کی سپلائی کے لئے آنے والا ملزم پکڑا گیا، انچارج گاردانسپکٹر نصراللہ نے بتایا کہ ملزم ارسلان خان ولد رمضان سکنہ جمیل پارک آئس سپلائی کرنے کیلئے بخشی خانہ واٹر پلانٹ کے پاس کھڑا تھا کہ شک ہونے پر پکڑ کر تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے10گرام آئس برآمد ہوئی۔ کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں