بدنام زمانہ منشیات فروش کو20سال قید’8لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج دلدار احمد شاہ نے تھانہ فیکٹری ایریا کے مشہور منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش بلال احمد کو 20سال قید’ 8لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے 2سال قبل کامیاب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش بلال احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 13کلو 720 گرام چرس برآمد کی تھی اور پولیس نے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم بلال احمد کو مذکورہ بالا قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں